شمالی وزیرستان میں 2ارب روپے کی لاگت سے یونیورسٹی کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی

ٰیونیورسٹی کے قیام سے قبائلی اضلاع کے طلباء کو ان کی ڈہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع دستیاب ہونگے

پیر 27 جون 2022 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) شمالی وزیرستان میں 2ارب روپے کی لاگت سے یونیورسٹی کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی ہے ،یونیورسٹی کے قیام سے قبائلی اضلاع کے طلباء کو ان کی ڈہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع دستیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی ) کے اجلاس میں قبائلی ضلع شمالی وزیر ستان میں 2000 ملین روپے کی لاگت سے یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی گئی جو کہ فاٹا کے طلباکے لیے ایک تاریخی فیصلہ ہے سیکرٹری منصوبہ بندی نے شمالی وزیرستان میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کے ضم ہونے کے موقع پر کئے جانے والے وعدوں کی تکمیل کا ایک حصہ ہے اس یونیورسٹی کے قیام سے قبائلی اضلاع کے طلبائ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آسکیں گے۔

اعجاز خان