Live Updates

خواجہ آصف کو غیرملکی سازش کا حصہ بننے پر شرم آنی چاہیے،عثمان ڈار

یہ بے شرم آدمی قوم کو اخلاقیات کا درس نہ دے،غیرملکی اقامہ ہولڈر نےہمیشہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا اور چوری کو فروغ دیا، بہت جلد امریکی غلاموں سے نجات کا سورج طلوع ہوگا۔مرکزی رہنماء پی ٹی آئی کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2022 20:52

خواجہ آصف کو غیرملکی سازش کا حصہ بننے پر شرم آنی چاہیے،عثمان ڈار
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو غیرملکی سازش کا حصہ بننے پر شرم آنی چاہیے،یہ بے شرم آدمی قوم کو اخلاقیات کا درس نہ دے،غیرملکی اقامہ ہولڈر نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا اور چوری کو فروغ دیا، بہت جلد امریکی غلاموں سے نجات کا سورج طلوع ہوگا۔

انہوں نے وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف ہمیشہ سے پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے رہے ہیں، غیرملکی اقامہ ہولڈر نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا، یہ بے شرم آدمی غیرملکی اقامہ رکھ کر پاکستان میں وزیردفاع بنا ہوا تھا، خواجہ آصف کو ملک کے خلاف غیرملکی سازش کا حصہ بننے پر شرم آنی چاہیے،اس مکروہ شخص نے ہمیشہ چوروں کا ساتھ دیا اور چوری کو فروغ دیا، خواجہ آصف ملکی دفاعی اداروں پر کیچڑ اچھالتا اور انہیں بدنام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ملک کو اکٹھا کیا اور تحریک انصاف وفاق کی علامت ہے۔تحریک انصاف ملک کے تمام صوبوں کی مقبول جماعت ہے۔عمرا ن خان نے قوم کو اخلاقیات کا درس دیا اور ان میں شعور بیدار کیا۔نوجوان طبقہ میں پی ٹی آئی نظریہ انتہائی مقبول ہے، خواجہ آصف جیسا بے شرم آدمی قوم کو اخلاقیات کا درس نہ دے۔ان چوروں کے خلاف پی ٹی آئی کی جدوجہد ایک جہاد ہے، ان کے تمام ظلموں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، بہت جلد ان چوروں اور امریکی غلاموں سے نجات کا سورج طلوع ہوگا۔

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بیرون ممالک سے اداروں اور آرمی چیف پر تنقید کرارہا ہے، پی ٹی آئی حکومت کو آئینی طور پر ہٹایا گیا، کینیڈین پارلیمنٹرین ریاست اور اداروں پر حملہ کرتا ہے، اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال نہیں کریں گے، آئین اور قانون کو چیلنج کیا گیا تو مقدمات بنیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات