Live Updates

د*ہر مشکل کے بعد آسانی ہے دو سے تین ماہ میں حالات بہتر ہونگے،وزیراعظم

؁ دو راستے تھے کہ سیاست بچاتے یا ریاست ہم نے ریاست کو ترجیح دی،اتحادیوں سے مل کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے ،عشائیہ سے خطاب

پیر 27 جون 2022 22:05

ي* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت ہے مہنگائی بہت زیادہ ہے مجھے عوام کی مشکلات کا احساس ہے،تباہ حال معشیت ملی آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،دو راستے تھے کہ سیاست بچاتے یا ریاست ہم نے ریاست کو ترجیح دی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے حکومتی و اتحادی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔

عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ہے مہنگائی بہت زیادہ ہے مجھے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔تباہ حال معشیت ملی آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،صنوعی اعدادوشمار سے معاشی ترقی دکھائی گئی،ہر مشکل کے بعد آسانی ہے دو سے تین ماہ میں حالات بہتر ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو راستے تھے کہ سیاست بچاتے یا ریاست ہم نے ریاست کو ترجیح دی ۔

انہوں نے کہا کہ حالات کو یہاں تک پہنچانے کا ذنہ دار عمران نیازی ہے ،اتحادیوں سے مل کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے ،بجٹ میں عوام کو وسائل کے مطابق ریلیف دینے کی کوشش کی۔اس موقع پروزیراعظم کی اراکین کو بجٹ منظوری کے دوران کورم پورا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے اراکین کی حاضری کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ رکھنے کی بھی ہدایت کردی جبکہ اراکین کو ان کی حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات