ؒترقیافتہ اقوام کی صفوں میں شا مل ہونے کے لئے جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے ،عبدالکریم

پیر 27 جون 2022 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) "صوبے کے معدنی اور زیرزمین چھپے خزانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی بدولت بروئے کار لایا جائے تاکہ یہ صوبہ اور ملک معاشی ترقی کرسکی" ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے پشاور یونیورسٹی کے سمر کیمپس باڑہ گلی میں منعقدہ چھٹی بین الاقوامی تین روزہ ارتھ سائنسز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا، یاد رہے کہ سنٹر اف ایکسیلینس ان جیالوجی پشاور یونیورسٹی کے تعاون سے تین روزہ ارتھ سائنسس کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس میں ملکی اور بین الاقوامی ماہرین،طلباء اور صنعتکارون نے شرکت کی،کانفرنس کا موضوع صوبے میں ارتھ سائنسس اور اس کے حوالے سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور زیرزمین ذخائر سے متعلق ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا تھا،کانفرنس میں petrolium geosciences,soilsciences, climate change and glacier,earthquake and seismology,tectonic and structure geology کے حوالے سے ماہرین نے تفصیل سے اظہار خیالات اور اپنی گراں قدار تجاویز بھی پیش کیں ،معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے کانفرنس کے اختتام کے موقع پر اپنے خطاب میں منتظمین کو بہترین اور مفید کانفرنس منعقد کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے چھپے ہوئے خزانے کو استعمال میں لایا تاکہ صوبے میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جا سکیں کیونکہ صوبہ خیبرپختونخوا معدنی دولت سے مالامال ہے اور اب ضرورت اس امر کی اس کو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت استعمال میں لایا جائے،صوبائی حکومت صوبے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے ہر قسم کی مدد کی فراہمی کے لئے بھرپور تعاون کریگی کیونکہ جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ہم معاشی لحاظ سے مضبوط اقوام کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لئے ضروری ہے کہ اس شعبہ میں جدید تحقیق کی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیار کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

آخر میں معاون خصوصی نے شرکاء میں شیلڈ تقسیم کیں