‘کوئٹہ، اسلامی ممالک اور عالمی برادری افغانستان کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے آگے بڑھیں،رہنما جمعیت علما اسلام (نظریاتی )پاکستان

پیر 27 جون 2022 23:50

ٴْ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) جمعیت علما اسلام (نظریاتی )پاکستان کے مرکزی امیر مولنا خلیل احمد مخلص مرکزی سینئرنائب امیر مولناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولنا محمودالحسن قاسمی صوبائی امیر خیبر پختونخواہ قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر سندھ مولناعزیزاحمد شاہ امروٹی صوبائی امیر پنجاب مولنا ثنااللہ فاروقی مرکزی نائب امیر مولناعبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ اسلامی ممالک اور عالمی برادری افغانستان کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے آگے بڑھیں اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں انسانی اور اسلامی ہمدردی کے بنیاد پر افغانستان کی مدد کرے اور مولنا فضل الرحمن نے امارت اسلامی افغانستان کی سقوط کے وقت جو چندہ مجاہدین کے نام پر جمع کیاتھا وہ امارت اسلامی افغانستان کے حوالے کرے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کی مدد کرے انہوں نے کہا کہ عوام اور خیراتی ادارے امداد کو سفارت خانے اور قونصلیٹ کے حوالہ کرے سیاسی جماعتوں کے حوالے نہ کرے ماضی میں بھی اس طرح متاثرین کی امداد کو لوٹ لیے بعض نام نہاد مذہبی جماعت زلزلہ متاثرین کے نام پر اب بھی عوام سے امداد کو اپنے جماعت کی چلانے کے لیے جمع کریں انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی افغانستان کی مدد اس بحرانی کیفیت میں امت پر فرض ہے زلزلے کی وجہ سے سینکڑوں گھر صفہ ہستی سے مٹ چکے ہیں، ہزاروں لوگ جان بحق ہو چکے ہیں اور بڑی تعداد میں زخمی ہیں جن میں بزرگ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ہمسایہ ممالک اور اقوام متحدہ صحت سے متعلق ٹیمیں، طبی ساز و سامان، خوراک، اور ہنگامی طور پر رہائش کا انتظام کرنے کے لیے دیگر سامان زلزلہ زدہ علاقے کو پہنچا دیں انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی افغانستان کو ممکنہ انسانی بحران سے تمام ممالک طالبان حکومت کو تسلیم کرے اور پابندیاں ہٹایا جاے اور امارت اسلامی افغانستان کی منجمد اثاثوں کو بحال کرے اور جمعیت (ف)گروپ بھی مجاہدین کے نام پر جمع کیا گیا چندہ کو امارت اسلامی افغانستان کے حوالے کری