لله*کوئٹہ،پاک آرمی اور ایف سی کی جانب سے ہائی اسکول عمر گوٹھ کنراج میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 27 جون 2022 23:50

? کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) پاکستان آرمی اور ایف سی کی جانب سے ہائی اسکول عمر گوٹھ کنراج میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے غریب، نادار اور مستحق افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی کے ڈاکٹروں کی ٹیم اورپیرامیڈیکس اسٹاف نے 2000سے زائد مریضوں جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں کو مفت طبی معائنہ، تشخیص اور مفت ادویات فراہم کیں۔فری میڈیکل کیمپ کا مقصدمستحق مقامی افراد کو ان کی دہلیز پر مفت طبی امداد فراہم کرنا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ کے اہتمام پر منتظمین کے اقدام کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا

متعلقہ عنوان :