ایم کیو ایم ملک میں تبدیلی کی سب سے بڑی علامت ہے، خالد مقبول صدیقی

سندھ میں بلدیاتی انتخابات اصل میں انتخابات نہیں تھے، اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا ، ملاقات بھی کرینگے، میڈیا سے گفتگو

منگل 28 جون 2022 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک میں تبدیلی کی سب سے بڑی علامت ہے۔ایم کیو ایم کے کنونیئرخالد مقبول صدیقی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظات پر الیکشن کمیشن حکام کیساتھ ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات اصل میں انتخابات نہیں تھے۔

(جاری ہے)

ہمیں پاکستان، آئین و قانون کا اتحادی ہونا چاہیے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا ہے وزیراعظم ہمارے تحفظات پر ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا راستہ گورنر سے نہیں ہے ،سیاسی آزادیاں بھی رکی ہیں، ہم نے مشکل وقت میں مڈل کلاس طبقے کو آگے بھیجا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم نے بنیادی مسائل کے حل کے لیے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دیا ہے۔