نواز شریف نے موٹر ویز کا جال بچھا دیا تھا، اسی پالیسی کو فالو کرینگے ، مولانا اسعد محمود

سود کو ہم کسی سے صورت میں برداشت نہیں کرسکتے ،حکومت اس معاملہ پر غور کرے، مولانا جمال الدین

منگل 28 جون 2022 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہانے کہ میاں نواز شریف نے موٹر ویز کا جال بچھا دیا تھا، اسی پالیسی کو فالو کرینگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہم میاں نواز شریف کی پالیسی کو فالو کریں گے،ہم ایک سال میں انقلاب برپا نہیں کرسکتے لیکن بہتر سے بہتر کام کریں گے،ہم نے پی ایس ڈی پی میں وہ منصوبے بھی شامل کئے ہیں جو صوبوں کی زمہ داری تھی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا جمال الدین نے کہاکہ یہ اسلامی ملک کی اسمبلی ہے، اقلیتوں کے علاوہ باقی تمام مسلمان ممبر ایوان میں موجود ہے ،سود کو ہم کسی سے صورت میں برداشت نہیں کرسکتے ،حکومت اس معاملہ پر غور کرے، یہ معاملہ بہت اہم ہے۔ایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ اٹھارہ جون کے مطالعہ پاکستان کے ڈپلومہ کے پیپر میں سوال کیا گیا کہ مہاجرین کے آنے سے کیا مسائل پیدا ہوئی ، انہوںنے کہاکہ سندھ کے جو شہر ہمارے حوالے ہوئے وہ آج بھی اچھے شہر ہیں،سندھ کے سیکرٹری تعلیم کو بلاکر جواب طلبی کی جائے ،اسپیکر کی جانب سے وزیر پارلیمانی امور کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی گئی