آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دینی مدارس کی تعمیر کیلئے ترقیاتی بجٹ سے کم از کم 50کروڑ روپے مختص کیے جائیں‘جے یو آئی اے جے کے

بدھ 29 جون 2022 14:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) امیر AJK JUI و جنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر ،صدر جمعیت علما ء جموں وکشمیر و چیرمیں مرکزی علماء و مشایخ کونسل کے ہمراہ آزاد کشمیر کی مقتدر دینی جماعتوں ،سواد اعظم اہل سنت والجماعت آزاد کشمیر ،جمعیت علماء جموں کشمیر ، جمعیت اہل حدیث ، پاکستان سنی تحریک آزاد کشمیر ،جمعیت المشائخ آزاد کشمیر ، اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر کے قائدین کی طرف سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں رکن قانون ساز اسمبلی و چیرمین رابطہ کمیٹی AJK JUI مولانا پیر مظہر سعید سے ملاقات ۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ ،بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانو ں کے خلاف دہشت گردی اور توہین رسالت ﷺ اور دینی مدارس اور دینی جماعتوں کی بھرپور نمائندگی پر مکمل اعتماد کا اظہار، آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دینی مدارس کی تعمیر کیلئے ترقیاتی بجٹ سے کم از کم 50کروڑ روپے مختص کیے جائیںاور گزشتہ انتخابات میںاتحادی دینی جماعتوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام دینی جماعتوں کے قائدین کی طرف سے تحریری یاداشت ،وفد میں جمعیت علماء جموں و کشمیر کے سنئیر نائب امیر مولانا الطاف حسین سیفی ، جمعیت اہل حدیث کے مرکزی رہنما مولانا زاہد اثری ، پاکستان سنی تحریک آزاد کشمیر کے سربراہ قاضی سہیل قریشی ، جماعت اہل سنت کے صدر مولانا منظور قادری، جمعیت المشایخ آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما صاحبزادہ عدیل ابن علامہ پیر سید نذیر حسین گیلانی و دیگر شامل تھے۔

بعد ازں دینی جماعتو ں کے قائدین نے وزیر خزانہ عبد الماجد خان ،وزیر تعلیم دیوان علی خان سے ملاقات میں مکتب معلمین کو مستقل کرنے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے جناب پیر مظہر سعید شاہ کی طرف سے پیش کردہ قرارداد ہاجن میں مساجد و مدارس کو مفت بجلی فراہم کرنے اور آزاد کشمیر میںپیدا ہونے والی بجلی پر ظالمانہ ٹیکسز فیول ایڈجسٹمنٹ کو ختم کرنے کی منظور شدہ قرارداد پر یکم جولائی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ۔

امیر AJK JUI کی قیادت میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے چیمبر میں حکومتی اراکین کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین ، قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ،سابق اسپیکر شاہ غلام قادر، محرک ختم نبوت و رکن قانون ساز اسمبلی راجہ محمد صدیق خان ، صدر جموں وکشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم ،رکن قانون ساز اسمبلی سردار جاوید ایوب سمیت دیگر اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک آزاد ی کشمیر ، ریاستی وقار و تشخص اور عقیدہ ختم نبوت سمیت مشترکہ امور پر متفقہ پالیسی اختیار کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کی ظالمانہ ، جابرانہ اور اسلا م مخالف اقدامات نیز 5 اگست2019کے جبری قبضہ اور ریاستی دہشت گردی اور ریاستی وحدت وتشخص کے خاتمہ کیلئے کوششوں پر ریاستی جماعتوں کو پاکستان کے سیاسی اختلافات کو بالاطاق رکھتے ہوئے مشترکہ موقف اختیار کرنے کی اپیل کی۔ دریں اثناء AJK JUI کے امیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے 5اگست کو آزاد کشمیر و پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم مذمت منانے کی بھی اپیل کی ۔