ٹرالے اور ڈالے میں خوفناک تصادم،ایک ہی گھر کے دونوجوان جاں بحق

بدھ 29 جون 2022 14:30

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) ٹرالے اور ڈالے میں خوفناک تصادم،ایک ہی گھر کے دونوجوان جاں بحق۔ریسکیو زرائع کے مطابق چوک اعظم سے مظفرگڑھ کی طرف آنے والے ٹرالے نے مظفرگڑھ سے چوک اعظم کی طرف جانے والے ٹویوٹا ڈالے کو چوک سرور شہید کے علاقے اڈہ ریاض آباد کے مقام پر رونگ سائیڈ پر جا کر ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چوک سرور شہید کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری اسلم تیل والے کا چھوٹا بیٹا زاہد اسلم اور چوہدری اسلم کے بھائی چوہدری سرور کا چھوٹا بیٹا مجاہد علی رضا موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈالے میں سوار تیسرا شخص زخمی ہو گیا،ٹرالے کآ ڈرائیور ٹرالہ چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد دے کر اور لاشوں کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا۔دونوں جاں بحق نوجوان سگے بھائیوں کی اولاد اور آپس میں فرسٹ کزن ہیں۔پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹرالے کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔