آزاد کشمیر میں 12 گھنٹوں سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی وآبی وسائل آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کا سخت نوٹس،

بدھ 29 جون 2022 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) آزاد کشمیر میں 12 گھنٹوں سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی وآبی وسائل آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کا سخت نوٹس،وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں چیف انجینیر برقیات میرپور نے آزاد کشمیر کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی آئسیکو کو خط لکھ دیا۔

آئسیکو کی جانب سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور پہلے مرحلے میں شہری علاقوں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔وزیر توانائی وآبی وسائل آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین نے پریس بریفنگ میں کہا کہ فوری طور پر برقیات کی ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے جو آئسیکو اور حکومت پاکستان سے بات کرئے گی،آزاد کشمیر میں لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے،ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر حکومت آزاد کشمیر شدید احتجاج کرئے گی،آزاد کشمیر کے لوگوں نے پاکستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لیے قربانیاں دیں اور اپنے اباؤاجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم سے صرف تقریبا 1400 میگاواٹ کے قریب بجلی پیدا ہو رہی ہے اور ریاست کی کل بجلی کی ضرورت صرف تقریبا 400 میگا واٹ ہے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جولائی سے مزید لوڈشیڈنگ شیڈنگ کا عندیہ دیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لوڈشیڈنگ قطعی برداشت نہیں کریں گے۔حکومت پاکستان اور آئیسکو ہوش کے ناخن لے۔انہوں نے مزید کہا کہ چند روز میں آزاد کشمیر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کروائیں گے۔