بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ساوتھ زون پنجاب کے 20لاکھ افراد کو فیول سبسڈی ملے گی ،10لاکھ نے وصول کرلی

بدھ 29 جون 2022 16:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ساوتھ زون پنجاب کے 20لاکھ افرادکوفیول سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔بی آئی ایس پی ساوتھ زون پنجاب کے زونل ڈائریکٹر شیخ محمد امین نے اے پی پی کوبتایاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل10 لاکھ افراد کوفیول سبسڈی کی مدمیں 2ہزار روپے کی امداد مل چکی ہے ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ جنوبی زون میں2190پوائنٹس اور284اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگیاں کی جارہی ہیں ۔

شیخ محمد امین نے بتایاکہ بی آئی ایس پی کے زونل، ضلع اور تحصیل کی سطح پر قائم کیے گئے رجسٹریشن ڈیسک کے ذریعے مستحقین کا سروے بھی جاری ہے۔بی آئی ایس پی رجسٹریشن ڈیسک پر آنے والے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملتان شہر میں عوام کی سہولت کے لیے زونل آفس میں دو رجسٹر یشن ڈیسک جبکہ علی گڑھ کالج میں 9کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

مستحقین کو خصوصی امداد کی شفاف فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ بدعنوانی کے الزام میں 44ریٹیلرز کو بلاک کیاگیاہے جبکہ مستحقین سے غیرقانونی کٹوتی پر13ریٹیلرزکے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئیں ہیں ۔ملک بھر میں بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ 80 لاکھ خاندانوں کو فی خاندان 2000 روپے کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم کے پہلے مرحلے میں 60 لاکھ نئے مستحقین کو شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :