لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم دی پرنسز ریلیز کیلئے تیار کر لی گئی

امید ظاہر ہے فلم سازی کا انداز ناظرین کو لیڈی ڈیانا کیساتھ اپنے تعلق کا ازسر نو تجزیہ کرنے کی ترغیب دے گا،ڈائریکٹر ایڈ پرکنز

بدھ 29 جون 2022 16:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر ایڈ پرکنز کی ہدایتکار میں بننے والی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم دی پرنسز ریلیز کے لئے تیار کر لی گئی۔فلم میں فلمساز نے شہزادی ڈیانا کی زندگی کی سینکڑوں گھنٹے کی فوٹیج کے ذریعے ان لمحات کو فلمانے کی کوشش کی ہے جس میں ان کی جوانی سے لے کر 31اگست 1997کو 36سال کی عمر میں ان کی موت اور اس کے نتیجے میں سوگ کے غیرمعمولی مناظر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے حوالے سے آسکر کیلئے نامزد ڈائریکٹر ایڈ پرکنزنے کہا ہے کہ دستاویزی فلم میں انہوں نے انٹرویوز اور تجزیوں کے روایتی انداز سے بچتے ہوئے لیڈی ڈیانا، میڈیا اور عوام کے درمیان تعلقات کی پیچیدگیوں کو کھوجنے کی کوشش کی ہے اور وہ اس کے ناظرین سے جذباتی ردعمل کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش تھی کہ اس دستاویزی فلم میں لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی آرکائیو ویڈیوز کو ایک قسم کی ٹائم مشین کے طور پر استعمال کریں تاکہ ناظرین کو ماضی میں واپس لے جایا جا سکے اور انہیں اس وقت میں دوبارہ جینے کا موقع دیا جا سکے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا فلم سازی کا انداز ناظرین کو لیڈی ڈیانا کے ساتھ اپنے تعلق کا ازسر نو تجزیہ کرنے کی ترغیب دے گا۔

متعلقہ عنوان :