Live Updates

مسلم لیگ(ن) کا ہر کارکن اپنے قائد میاں نوازشریف کی واپسی کیلئے پرجوش ہے، حناپرویز بٹ

بدھ 29 جون 2022 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا ہر کارکن اپنے قائد میاں نوازشریف کی واپسی کیلئے پرجوش ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سے نوازشریف کو مائنس کردیں تو پیچھے صرف اندھیرا رہ جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کے تینوں اداروں میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے میگا پروجیکٹ مکمل ہو ئے ہیں۔

سی پیک بھی نوازشریف نے شروع کیا تھا اور مکمل اس کو وہی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی معیشت کیلئے اچھا سگنل ہوگی۔اسحاق ڈار کو ملکی معیشت کو درست سمت پر ڈالنے کا بہترین تجربہ ہے۔انکا ماضی انکی بہترین کارکردگی کا گواہ ہے۔جو عمرانی وزرااسحاق ڈار پر مصنوعی طریقے سے ڈالر کنٹرول کرنے کا الزام لگاتے تھے وہ اپنی جادوگری سے بھی ڈالر کنٹرول نہیں کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے نام نہاد معاشی ماہرین کس منہ سے آج معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں۔شوکت ترین نے عمران خان کی ایما ء پر آئی ایم ایف سے بھیانک معاہدہ کیا جس کی قیمت آج پوری قوم ادا کررہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات