Live Updates

اداروں کو چاہیے کہ شریف، زرداری فیملی مریم نواز،خواجہ آصف سے درخواست کریں کہ اداروں کا دفاع نہ کیا کریں، فواد چوہدری

عوام میں ان لوگوں کی کوئی کریڈیبیلٹی نہیں ہے الٹا اداروں کو اس کا نقصان ہوتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا بیان

بدھ 29 جون 2022 18:44

اداروں کو چاہیے کہ شریف، زرداری فیملی مریم نواز،خواجہ آصف سے درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کو چاہیے کہ شریف، زرداری فیملی مریم نواز،خواجہ آصف سے درخواست کریں کہ اداروں کا دفاع نہ کیا کریں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہاکہ اداروں کو چاہئے کہ شریف، زرداری فیملی مریم نواز،خواجہ آصف سے درخواست کریں کہ اداروں کا دفاع نہ کیا کریں،جب یہ لوگ اداروں کا جعلی دفاع کرتے ہیں تو عام آدمی اداروں سے متنفر ہوتا ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ عوام میں ان لوگوں کی کوئی کریڈیبیلٹی نہیں ہے الٹا اداروں کو اس کا نقصان ہوتا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات