مسلح ملزمان محکمہ ایجوکیشن کے ملازم سے موٹر سائیکل ، فون، نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار

بدھ 29 جون 2022 22:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) نامعلوم چور وں کا سکھر اور باگڑجی کے درمیان راج ، اسلحہ دیکھا کر محکمہ ایجوکیشن کے ملازم سے موٹر سائیکل ، فون، نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ، تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث نامعلوم چور وں کی سرگرمیاں ایک بار پھر بڑھتی جا رہی ہے گذشتہ روز سکھر اور باگڑجی کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر محکمہ ایجوکیشن کے ملازم عبدالرحمن گھمرو سے اسکی سی ڈی سیونٹی موٹر سائیکل، موبائل فون ، نقدی و سونے کی چین سمیت دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ، متاثرہ شہری کے مطابق واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی تو پولیس نے رپورٹ درج کرنے سے انکار کر دیا ، دوسری جانب شہر میں نامعلوم چوروں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ایس ایس پی سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔