احساس سینٹر میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لیاجائے، جماعت اسلامی ژوب

بدھ 29 جون 2022 22:21

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) جماعت اسلامی ژوب کے ضلعی امیر مولانا عبدالناصر،جنرل سیکرٹری حافظ ہارون ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری فہدخان،نائب امیر مولوی نعمت اللہ ،شعبہ تعلقات عامہ کے نگران مولوی امان اللہ ،کونسلر مولانا عبدالبصیر ،کونسلر مفتی طاہر شاہ نے کہا کہ احساس سینٹر میں آئے روز خواتین کو بلا کر سارا دن تپتی گرمی بیٹھا خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں حالانکہ انکے اکاؤنٹ میں پیسے بھی ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ لوگ ڈیوائس خراب ہونے کا بہانا بناکر سینٹر والے بینک میں اپنے پیسے بطور سود رکھے جاتے ہیں،جب کوئی خاتون رقم کا پوچھتی ہے اسے دھمکی دیتے ہیں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں یہ قبائلی علاقہ ہے یہاں ہر کسی کی عزت ھوتی ہے خواتین کے معاملے پر سب ایک زبان ہیں کہ انکی عزت پر آنچ بھی نہیں آئے گا سینٹر والے اپنے ڈیوائس ٹھیک کریں اور جلد از جلد انکو اپنی رقم دیں اور کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ان نازیبا الفاظ اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی پر عملے کا نوٹس لیں نہیں تو مجبوراً ہم سینٹر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔