پشاور کے نواحی علاقوں سمیت اندرون شہر سر گرم چار خطرناک گروہ گرفتار

17 ملزمان گرمیں سے ایک پولیس اہلکار بھی سامل، فوری معطل کر کے محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی

بدھ 29 جون 2022 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) پشاور پولیس سٹریٹ کرائمز کے خا تمہ کے لئے سر گرم عمل ہے نواحی علاقوں سمیت اندرون شہر سر گرم چار خطرناک گروہ گرفتار کرلئے گئے ہیں تھانہ خزانہ، شاہ پور، چمکنی اور تھانہ ریگی پولیس کاروائی کے دوران مجموعی طور پر 17 ملزمان گرفتارکرلئے گئے ہیںملزمان میں سے ایک پولیس اہلکار بھی ہے جس کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے ملزمان اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز چھیننے میں ملوث ہیں ملزمان میں موبائل فون لاک کھولنے اور آئی ایم ای آئی نمبرات تبدیل کرنے والے آئی ٹی ایکسپرٹ بھی شامل ہیں، چھینے گئے موبائل فونز کا لین دین کرنے والے ریسورز بھی شامل ہیں قیمتی موبائل فونز کو افغانستان سمگل کیا جاتا تھا مجموعی طور پر 172 عدد موبائل فونز، 17 لاکھ سے زائد نقد رقم برآمد، ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل سمیت آئی ایم ای آئی نمبرات تبدیل کرنے میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر اور 14 عدد سکرین بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔