چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہونگے

بدھ 29 جون 2022 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہونگے ، سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف لیں گے جسٹس شجاعت علی خان قائم مقام چیف جسٹس سے انکے عہدے کا حلف لیں گے حلف برداری تقریب آج بروز جمعرات بوقت ساڑھے چار بجے شام لاہور ہائیکورٹ ججز لاؤنج میں ہوگی