پشاور پولیس کی کارروائی، سر غنہ سمیت رہزن گروہ کے 17ملزموں کو گرفتار کرلیا

بدھ 29 جون 2022 23:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) صوبا ئی دارالحکومت پشاور شہر اور نو احی علا قو ں میں شہریو ں سے گن پو ائنٹ پر نقدی، مو با ئل فونز، مو ٹر سا ئیکلیں اور دیگر ساما ن چھینے کی وارداتوں میں ملوث ملزمو ں کا سر غنہ پولیس اہلکار نکلا، پولیس نے سر غنہ سمیت 17ملزموں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 172عدد مو با ئل فونز،17لا کھ رو پے نقدی رقم، 14عدد سکرین،اسلحہ، مو ٹر سا ئیکلیں اور دیگر آ لا ت بر آمد کر لی ہے ملزما ن میں مو با ئل فون لا ک کھو لنے اور ا ٓئی ایم ایز نمبرا ت تبدیل کر نے والے ا ٓئی ٹی ایکسپر ٹ بھی شامل ہیں جو مسرو قہ مو با ئل فون پڑو سی ملک افغانستان سمگل کر نے کی کو شش کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایس ایس پی آ پریشن پشاور لفٹینٹ کما نڈر (ر)کا شف آفتا ب عبا سی نے ملک سعد شہید پولیس لا ئن میں پر یس کا نفرس کر تے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پشاور پولیس سٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کے لئے سرگرم عمل ہے پولیس نے نواحی علاقوں سمیت اندرون شہر سرگرم چار خطرناک گروہ گرفتار کر لئے ہیں جن میں تھانہ خزانہ، شاہ پور، چمکنی اور ریگی پولیس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 17 ملزمان جن میں شاکر، شہزاد، نوید، ذوالفقار، ظریف، بلال، ذاکر، زاہد، عبدالرحیم، سلمان، امین، ارشاد، عمران، ربنواز، اسماعیل، فقیر گل اور حضرت حسین ساکنا پشاور کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 172عدد مو بائل فونز، 17لاکھ رو پے نقدی، اسلحہ، 14عدد سکرین، مو ٹر سا ئیکل، کمپو ٹر اور دیگر آ لا ت بر آمد کر لئے گئے ہیں ایس ایس پی آ پریشن نے بتایا کہ ملزمو ں میں پولیس اہلکار عمرا ن ولد مو من جو غر بی پولیس سٹیشن میں ڈیو ٹی پر تعینا ت تھا وہ بھی شامل ہیں جسکو فوری طور پر معطل کر کے انکے خلاف محکما نہ کا رروائی شرو ع کر دی گئی ہے انہو ں نے بتایا کہ ملزما ن شہریو ں سے اسلحہ کی نو ک پر مو بائل فونز، نقدی، مو ٹر سا ئیکل اور دیگر قیمتی اشیا چھین کر فرار ہو جاتے تھے اور پولیس اہلکار عمر ان اسکی مدد کر تا تھا ملزمو ں میں چوری کے مو با ئل فونز کے لا ک کھو لنے اور آ ئی ایم ای ائی نمبرا ت تبدیل کر نے والے آ ئی ٹی ایکسپرٹ شامل ہیں جو مو بائل فون کے لاک کھول کر اسکو پڑو سی ملک افغانستان سمگل کر تے تھے پولیس نے ملزمو ں کیخلاف مقد مات درج کر کے مزید تحقیقا ت شروع کر دی ہے۔