مری آرٹس کونسل میں قائم تھری ڈی سینما میں سیاحوں کو جمعہ تک کیلئے بلامعاوضہ فلم دکھائی جائے گی

بدھ 29 جون 2022 23:38

ُراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر مری آرٹس کونسل میں قائم تھری ڈی سینما میں سیاحوں کو جمعہ تک کیلئے بلامعاوضہ فلم دکھائی جائے گی مری آرٹس کونسل میں 'تھوڑی لائف تھوڑی زندگی' فلم دیکھائی جا رہی ہے جس کا شو روزانہ چھ بجے شام ہوتا ہے یہ باتیں ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد نے ایک اجلاس میں کیں جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل شکور احمد اور دیگر افسران شریک ہوئے وقار احمد نے کہا کہ مری آرٹس کونسل میں 300 سیٹوں پر مشتمل جدید ترین تھری ڈی سینما علاقے میں بہترین تفریح مہیا کر رہا ہے اور سیاحوں کی کشش کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر مری آرٹس کونسل میں نئی ریلیز ہونیوالی فلموں کے دیکھانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جو شائقین کو بہترین تفریح مہیا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں نے تھری ڈی سینما میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں فلم بینی کیلئے آتے سیاح یہاں پر آتے ہیں