اغواء کے بعد شہری کا قتل، ملزمان سےتفتیش کے دوران تاوان کی رقم اور اسلحہ برآمد

بدھ 29 جون 2022 22:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) تھانہ پیرودہائی پولیس نے اغواء کے بعد شہری کا قتل کرنے والے ملزمان سے دوران تفتیش تاوان کی رقم اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس کی تفتیش کے دوران اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے ،شناخت پریڈ کے بعدتاوان کی رقم 02لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والے 02پسٹل بھی برآمدکیے،گرفتار ملزمان میں فرحت، احمد اور حیدر شامل ہیں، ملزمان نے شہری کو اغواء کرکے تاوان کی رقم وصول کی اور بعد ازاں قتل کر دیا تھا، قبل ازیں ملزمان کے انکشاف پر مقتول کی نعش برآمدکی جا چکی ہے، گرفتار ملزمان گاڑی چوری، بھتہ خور اور دیگر مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کو موثر تفتیش پر شاباش دی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملزمان جتنا ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔