Live Updates

خان حکو مت کے خاتمے پر میر جعفر و میر صادق کے کرداروں پر یقین آ گیا

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اسحاق ڈار کی واپسی کو این آر او ڈھائی قرار دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 30 جون 2022 11:23

خان حکو مت کے خاتمے پر میر جعفر و میر صادق کے کرداروں پر یقین آ گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30جون 2022ء) پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اسحاق ڈار کی واپسی کو این آر او ڈھائی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ این آر او ٹو جیسی فلم کے سب کردار قوم پر آشکار ہوچکے ہیں۔ این آر او ٹوکے فنانسر اداکاروں نے ہدایت کاروں کو کیا دیا سب سامنے آئے گا۔عثمان ڈار نے کہا کہ ہنستے بستے پاکستان کو سازش کرکے بیرونی مداخلت سے جوڑا گیا۔

سازش نہ ہوتی تو مہنگائی بھی نہ ہوتی اور لوڈشیڈنگ بھی نہ ہوتی۔ مالی مفاد کے لیے قومی غیرت کے سودے محب وطن نہیں کرتے ۔خان حکو مت کے خاتمے پر میر جعفر اور میر صادق کے کرداروں پر یقین آ گیا۔خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے جس کے لیے سفری تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان جانے کی اجازت دی جبکہ کمر میں تکلیف کا علاج کرانے والے ہار لے اسٹریٹ کے ڈاکٹروں نے بھی اسحاق ڈار کو سفر کی اجازت دی ہے۔ نواز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان آکر معاشی ٹیم کا حصہ بننے کی ہدایت کی تھی۔رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا سامنا کریں گے جس کے لیے قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔

جب کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگلے ماہ جولائی میں وطن واپسی کی تیاری کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ واپسی پر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا۔ مجھ پر ایک ہی کیس ہے جو عمران نیازی کی حکومت نے بنایا تھا جس کی کوئی بنیاد نہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اگلے ماہ پاکستان واپسی کا ارادہ تقریبا کنفرم ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی صحت کو درپیش چند مسائل کا علاج اگلے دس سے بارہ روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے کیونکہ ان کے ڈاکٹرز اگلے چند روز میں ان کے علاج کے مکمل ہونے کے بارے میں پرامید ہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات