سرگودھا ‘ بجلی اور سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے صارفین کا پارہ لبریز ہو گیا

جمعرات 30 جون 2022 12:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) سرگودھا میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے الیکٹرانک اشیاء جلنے کے واقعات کے ساتھ بجلی اور سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے صارفین کا پارہ لبریز ہو گیا جنہوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے الیکٹرانک اشیاء کے جلنے کے ساتھ ساتھ بجلی اور سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے صارفین کا پارہ لبریز ہو گیا جنہوں نے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی طویل بندش کو ظلم و زیادتی کے مترادف قرار دیتے ہوئے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی جن کا کہنا تھا کہ سرگودھا کو مسلم لیگ ن کا قلعہ ہونے کی پاداش میں سابق پی ٹی آئی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا اور اب مسلم لیگ ن نے ظلم وزیادتی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اگر یہ کاروائیاں بند نہ کی گئیں تو آئندہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہبجلی کی طویل بندش سے نظام زندگی معطل اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اوربے روزگاری میں اضافہ کا خدشہ ہے اس لئے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مہنگائی،بے روز گاری اور بجلی و سوئی گیس کی بندش سمیت در پیش مسائل کو حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بھرپوراقدامات اٹھائے جائیں ورنہ قوم موجودہ حکومت سے اظہار نفرت کرتے ہوئے کسی راست اقدام پر مجبور ہو گی۔