منی کے مقام حجاج کے لیے 44 جدید ماڈل کچن تیار

دھوئیں کو نکالنے کے لیے تمام باورچی خانوں میں جدید نظام نصب کیے گئے ہیں، کدانہ ڈویلپمنٹ کمپنی

جمعرات 30 جون 2022 12:45

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) سعودی عرب کی کدانہ ڈویلپمنٹ کمپنی مقدس مقامات کی مرکزی ڈویلپر اور مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کے لیے رائل کمیشن کے ایگزیکٹو بازو نے منی کے مقدس مقام میں 44 جدید کچن بنائے ہیں جنہیں ہر اعتبار سے فول پروف اورمحفوظ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کدانہ نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ منی میں کیٹرنگ کی خدمات پوری کرنے کے لیے 44 جدید ماڈل کچن بنائے گئے تھے تاکہ حجاج کی خدمت کے لیے بنائے گئے منصوبے کے مطابق مقدس مقامات پر کیٹرنگ کا نظام تیار کیا جا سکے۔

کمپنی کا مزید کہا کہ دھوئیں کو نکالنے کے لیے تمام باورچی خانوں میں جدید نظام نصب کیے گئے ہیں۔ الگ الگ چکنائی اور آگ بجھانے کے نظام نصب کیے گئے ۔اسی تناظر میں اس سال حج کے دوران مقدس مقامات میں بہت سے ایسے منصے اور اقدامات بھی شروع کیے گئے ہیں جنہیں کدانہ نے جدید اور معیاری منصوبوں کے ماڈل کے مطابق تیار کیا ہے جس کا مقصد حجاج کی خدمت کرنا ہے۔