سری لنکن حکام سے معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر تعمیری اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ، آئی ایم ایف

جمعرات 30 جون 2022 13:10

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سری لنکا کے حکام کے ساتھ معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر تعمیری اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے جاری بیان میں کہا کہ سری لنکا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہم نے سری لنکا کے حکام کے ساتھ معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر تعمیری اور نتیجہ خیز بات چیت کی ہے جس کی مدد سے آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ کی سہولت کے انتظامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ سری لنکا کو بدترین مالیاتی بحران کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے اسے ضروری درآمدات کی ادائیگی کے لیے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے ۔