ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک مشتاق احمد اوجلہ کا ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا دورہ

جمعرات 30 جون 2022 15:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک مشتاق احمد اوجلہ کا ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا دورہ ۔ جیل کے چاک و چوبند دستے نے معزز جج کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے اندرون جیل بارکوں،کچن، ہسپتال،نو عمر،خواتین وارڈ، ملاقات شیڈ، جیل کینٹین اور انتظارگاہ شیڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج نے جیل انتظامیہ کی کارکر دگی پر ا طمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمود عالم اور جیل انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :