اقوام متحدہ کے امن دستے مالی میں موجود رہیں گے

جمعرات 30 جون 2022 16:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مالی میں جاری امن مشن میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سب سے طاقتور ادارے کے 15 میں سے 13 ارکان نے بحران زدہ اس مغربی افریقی ریاست میں نئے مینڈیٹ کے لیے ووٹ دیا جبکہ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مالی کی فوجی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کو متاثرہ علاقوں تک رسائی کی ضمانت فراہم نہیں کر سکتی۔ مالی کے شمال میں الشباب جہادی گروہ فوجی دستوں اور حکومتی تنصیبات پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان سے نمٹنے کے لیے مالی حکومت نے کرایے کے فوجیوں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :