جانی ڈیپ نے ڈزنی کی جانب سے کی گئی ملٹی ملین ڈالر کے معاہدے کی پیشکش ٹھکرادی

جمعرات 30 جون 2022 16:25

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) امریکی اداکار جانی ڈیپ نے مبینہ طور پر ڈزنی کی جانب سے کی گئی ملٹی ملین ڈالر کے معاہدے کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جانی ڈیپ کو ڈزنی کی جانب سے مشہور فرنچائز پائریٹس آف دی کیریبین میں کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کیلئے دوبارہ کاسٹ کرنے کی پیشکش کی گئی جوکہ اداکار نے ٹھکرادی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں جانی ڈیپ کے اس پیشکش کو ٹھکرانے کی وجہ یہ ہے کہ جب ان کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے ان پر گھریلو تشدد اور بدسلوکی کے الزامات لگائے گئے تو کمپنی نے کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کیلئے جانی ڈیپ کو ہٹا کر ان کی جگہ کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا۔اب جبکہ جانی ڈیپ، ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئے ہیں تو ڈزنی کمپنی کی جانب سے اسی کردار کی پیشکش دوبارہ کی گئی لیکن اداکار نے اس ملٹی ملین ڈالر کی ڈیل کے بجائے اپنی عزت نفس کا انتخاب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :