زارا نور عباس کا شاہ رخ خان کو خراجِ تحسین

شاہ رخ کے فلم انڈسٹری میں 30سال مکمل ہوگئے ،آج اس جگہ پر موجود ہوں جہاں محبتیں کے کچھ مناظر کی شوٹنگ کی گئی تھی، اداکارہ

جمعرات 30 جون 2022 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں 30سال مکمل ہونے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔زارا نور عباس نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر رائل ہولوے یونیورسٹی، لندن میں بنائی گئی اپنی کچھ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شاہ رخ خان کی مشہور فلم محبتیں کا ایک ڈائیلاگ لکھا کہ گورو کل کی ہوائیں بدل رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آج کے دن شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں 30سال مکمل ہوئے ہیں اور میں آج اس جگہ پر موجود ہوں جہاں ان کی فلم محبتیں کے کچھ مناظر کی شوٹنگ کی گئی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ شاہ رخ خان سے محبت آج بھی اتنی ہی مضبوط ہے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ جو کچھ میں نے صرف ٹی وی پر دیکھا تھا اسے آج اپنی آنکھوں سے حقیقت میں دیکھنا ایک بہت اچھا احساس تھا۔