آر کیلی کو جنسی زیادتی کیس میں 30سال قید کی سزاسنا دی گئی

امریکی گلوکار کے وکیل رابرٹ سلویسٹر کا عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا عندیہ

جمعرات 30 جون 2022 16:25

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) معروف امریکی گلوکار آر کیلی کو خواتین اور بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں 30سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 55سالہ گلوکار آر کیلی کو گزشتہ برس بچوں اور خواتین کیساتھ جنسی زیادتی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نیویارک کی جیوری کی طرف سے سزا سنائے جانے کے تقریبا ایک سال بعد بروکلین کی وفاقی عدالت میں گلوکار کو 30سال قید کی سزا سنائی۔گلوکار کے وکیل رابرٹ سلویسٹر نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔استغاثہ نے عدالت پر زور دیا تھا کہ گلوکار کو کم از کم 25 سال کے لیے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے کیونکہ وہ اب بھی عوام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔دوسری جانب آر کیلی کے وکلا نے زیادہ سے زیادہ 17 سال کی سزا کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :