Live Updates

پیپلزپارٹی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ایوانوں میں آتی ہے،سعید غنی

ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ عوامی مسائل بہت ہیں لیکن ہم ان کے حل کے لئے دن رات کوشاں بھی ہیں،وزیر محنت سندھ کی پریس کانفرنس

جمعرات 30 جون 2022 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو کسی چور دروازے سے نہیں بلکہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ایوانوں میں آتی ہے۔ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ عوامی مسائل بہت ہیں لیکن ہم ان کے حل کے لئے دن رات کوشاں بھی ہیں۔

سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جس طرح سندھ کے دیہی علاقوں میں پیپلزپارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں کو کلین سوئپ کیا اسی طرح انشاء اللہ دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ کورنگی کی مختلف یونین کونسلز کے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں عہدیداروں اور کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ، انفارمیشن سیکرٹری جانی میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سابق نائب صدر فضل وہاب، ڈسٹرکٹ کورنگی کے سابق نائب صدر حاجی فقیر محمد، الہی برادری کے محمد روحان، حبیب اللہ اور دیگر شامل ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو کسی چور دروازے سے نہیں بلکہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ایوانوں میں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے کاندھوں پر بیٹھ کر حکومت میں آنے والوں کو عوام اچھی طرح جانتی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ عوامی مسائل بہت ہیں لیکن ہم ان کے حل کے لئے دن رات کوشاں بھی ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جس طرح سندھ کے دیہی علاقوں میں پیپلزپارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں کو کلین سوئپ کیا اسی طرح سکھر، میر پور خاص، نوابشاہ جیسے شہروں میں بھی عوام نے دیگر سیاسی جماعتوں کو مسترد کیا ہے اور انشاء اللہ دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور انشاء اللہ اگلا کراچی کا مئیر پیپلز پارٹی سے ہی ہوگا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ یوسی وائس چیئرمین و پارلیمانی لیڈر ڈی ایم سی ایسٹ، سابقہ ڈپٹی آرگنائزر پی ٹی آئی ایسٹ اور پی ٹی آئی کے بانی رکن سرتاج خٹک نے بھی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے نائب صدر ذوالفقار قائمخانی اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد آصف خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سرتاج خٹک نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر سرتاج خٹک نے کہا کہ اس ملک کی حقیقی عوامی سیاسی جماعت صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں نے 16 سال قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی کہ عوامی خدمت کرسکوں لیکن ان 16 سال کے دوران اور بالخصوص گذشتہ 4 سالوں میں عوامی خدمت کا کوئی کام پی ٹی آئی کی جانب سے نہیں کیا گیا۔

اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی ووٹ اور عوامی خدمت پر اعتماد رکھتی ہے۔ ہم نے گذشتہ 4 برسوں کے دوران کراچی کے تمام علاقوں چاہے وہ پیپلزپارٹی کے کسی ایک کونسلر کی بھی نمائندگی نہ رکھتا ہو وہاں کام کروائے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ آج بھی کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ و یوسی سطح تک ترقیاتی کاموں کا جھال بچھایا گیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ میں سرتاج خٹک اور ان کے تمام ساتھیوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات