اوتھل میں پو لیس کی کاروائی، ملزم گر فتار قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد

جمعرات 30 جون 2022 16:50

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) اوتھل میں پو لیس کی کاروائی، ملزم گر فتار قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد کر لیا گیا، جمعرات کو ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اوتھل عابدخان جدون کی نگرانی میں ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی کی پولیس پارٹی کے ہمراہ ہندو محلہ بالمقابل قصاب خانہ پر کامیاب کاروائی،محمد یاسین نامی منشیات فروش گرفتار ، ملزم کے قبضے سے 3750 گرام چرس اور 9mm پستول بمعہ لوڈ 7 عدد کارتوس برآمد ، ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی نے پولیس تھانہ اوتھل میں منشیات فروش کی گرفتاری کے متعلق بتایا کہ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اوتھل عابد خان جدون کی نگرانی میں منشیات کی روک تھام کے لئے پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اوتھل عابدخان جدون کی نگرانی میں ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی کی پولیس پارٹی کے ہمراہ ہندو محلہ بالمقابل قصاب خانہ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے محمد یاسین نامی منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 3750 گرام چرس اور 9mm پستول بمعہ لوڈ 7 عدد کارتوس برآمد کرلیا۔

ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی کے مطابق پولیس شہر سمیت اوتھل کے نواحی علاقوں میں بھی منشیات کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے ، انشاء اللہ بہت جلد منشیات کا اوتھل سے مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو کسی سے رعایت نہیں بھرتی جائے گی عوام الناس سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی مجرمانہ سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو کرے تاکہ پولیس عوام ساتھ ساتھ کے جزبہ سے ہم سب مل کر اپنے علاقے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :