Live Updates

ملک میںہوشربامہنگائی،ملکی معیشت کی تباہی،لوڈشیڈنگ تحریک انصاف کا تحفہ ہے انجم عقیل خان

عمران نیازی خود بنی گالہ میں چھپ کر عوام کوسڑکوں پر بلا رہاہے،مسلم لیگی رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی

جمعرات 30 جون 2022 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری وسابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہاہے کہ عمران نیازی خود بنی گالہ میںچھپ کر عوام کو سڑکوں پر بلارہے ہیں،عوام جانتی ہے کہ مہنگائی،بے روزگاری،لوڈشیڈنگ اور ملکی معیشت کی تباہی کا تحفہ عمران نیازی کے نئے پاکستان کی ریاست مدینہ کا تحفہ ہے،اب یہ نااہل ٹولہ احتجاج جیسی سازشوں سے ملک کو مزید کمزور کرناچاہتاہے ،موجودہ حکومت ملک اور عوام کو بچانے آئی ہے،مشکل حالات میں مشکل فیصلے وقت کی ضرورت ہے لیکن مستقبل قریب میں ہماری ملکی معاشی صورتحال بہتر ہوجائے گی اور عوام کو یقینا ریلیف دیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے نئے پاکستان میں سیاسی حریفوں کو دیوار سے لگانے میں ساڑھے تین سال لگا دئیے ،عوام سے کئے ہوئے وعدوں میں سے کسی ایک پر بھی مکمل عملدآمد نہیں ہوسکا جس کے نتیجہ میں ملک وقوم کو بے انتہابحرانوں کا سامنا کرناپڑا ہے، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ بھی انہی سابق حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے،موجودہ حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے ،عوام کوریلیف دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، حکومتی ہنگامی اقدامات ملک وقو م کی ترقی و خوشحالی کا ذریعہ بنیں گے جن کے ثمرات عوام میں منتقل ہوناشروع ہوچکے ہیں اب باشعور عوام کو جھوٹے بیانیوں سے ورغلایانہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماانجم عقیل خان نے مزید کہاکہ عمران نیازی کے خلاف کوئی ساز ش بیرونی نہیںبلکہ ا سکی پارٹی کے اندر سے ہوئی ہے،اُن کی ہٹ دھرمی،غرور اور تکبر ہی اس کی ناکامی کی بنیادی وجہ ہے،تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کیساتھ جارحانہ رویہ اور پارٹی میں آمرانہ طرزعمل سے آئندہ بھی ناکامیاں تحریک انصاف کا مقدربنیں گی، ملکی معیشت کی بربادی کی بنیادی وجہ تحریک انصاف کے دور مین بنائی گئی ملک عوام دشمن پالیسیاں اور آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نامساعد حالات میں ایسی پالیسیاں مرتب کررہی ہے جس سے گراس روٹ لیول تک عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی میسر آئے،عوام نے عمرانی بیانیہ کو مستردکرکے فتنہ فساد نماانقلاب کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے،وزیراعظم میاں شہبازشریف کی قیادت میں عوامی زخموں پر مرہم اور ملک کومعاشی طورپر مضبوط بنا کر ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیاجائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات