راولپنڈی،موٹرسائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کے متعدد وارداتوں میں ملوث3 رکنی گینگ گرفتار

چوری شدہ 2 موٹر سائیکلز،9موبائل فونزاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 پسٹل برآمد

جمعرات 30 جون 2022 16:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) صدربیرونی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کے متعدد وارداتوں میں ملوث3 رکنی گینگ کوگرفتارکرکے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلز،9موبائل فونزاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 پسٹل برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کے متعدد وارداتوں میں ملوث3 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں کامران، صدام اور محسن گل شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلز،9موبائل فونزاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 پسٹل برآمد ہوئے، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کامران قبل ازیں چوری کی مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیا جائے گا۔

ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :