رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی؛ قتل کی واردات کا ملزم گرفتار

ملزم اظہر علی کا 27 جون کو قصبہ کالونی میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کرنے اور ایک کو زخمی کرنے کا اعتراف

جمعرات 30 جون 2022 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں قصبہ کالونی سے قتل کی واردات کا ملزم گرفتار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم اظہر علی نے 27 جون کو قصبہ کالونی میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کرنے اور ایک کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔