Live Updates

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں قانونی ابہام ہے،ڈاکٹر شہباز گل

فیصلے کے بعد اور خرابی ہوگی ،غلط پر اور غلط ہوگا، نیا الیکشن ہی اس کا حل ہے، ٹوئٹ

جمعرات 30 جون 2022 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں قانونی ابہام ہے،فیصلے کے بعد اور خرابی ہوگی ،غلط پر اور غلط ہوگا، نیا الیکشن ہی اس کا حل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اس فیصلے میں قانونی ابہام ہے، ایک طرف حکم کہ یہ الیکشن درست نہیں تھا اور اسے کالعدم قرار دے دیا، غلط الیکشن کے نتیجے میں بننے والے وزیراعلی حمزہ کو کام جاری رکھنے کا کہا جا رہا ہے، اس فیصلے کے بعد اور خرابی ہوگی، غلط اور غلط ہوگا، نیا جنرل الیکشن ،ایک ہی حل ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات