Live Updates

اس وقت پنجاب اور وفاق میں آئینی بحران ہے،واحد حل عام انتخابات ہیں،سینیٹر فیصل جاوید

جمعرات 30 جون 2022 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ اس وقت پنجاب اور وفاق میں آئینی بحران ہے،واحد حل عام انتخابات ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر کہا کہ اس وقت پنجاب اور وفاق میں آئینی بحران ہے، پنجاب میں وزیر اعلی کا الیکشن غیر قانونی،غیر آئینی ہے، آئین کونظرانداز کیا گیابعد میں عدالت نے بھی حکم دیا منحرف ووٹ شمار نہیں ہوں گے ، وفاق میں کوئی آئینی ترمیم کیلئے ہائوس پورا نہیں، آج الیکشن کالعدم قرار دیا گیا،واحد حل عام انتخابات ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات