سانحہ اے پی ایس کے دہشت گرد حملے میں زخمی ہو نے والے پشاور کے احمد نواز کوآکسفورڈ یونین کے صدر بننے پرخیبرپختونخوا کے عوام کا خراج تحسین

جمعرات 30 جون 2022 17:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) 16دسمبر2014سانحہ اے پی ایس( آرمی پبلک اسکول)کے دہشت گرد حملے میں زخمی ہو نے والے پشاور کے ہونہار طالب علم احمد نواز کوآکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے کم عمر ترین صدر بننے پرخیبرپختونخوا کے مختلف مکاتب فکر رہنمائوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محمد نواز کے گھر پیدا ہونے والے احمد نواز، جسے اے پی ایس کے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے دوران متعدد گو لیاں لگنے سے زخمی ہوئے ،سانحہ اے پی ایس میں پرنسپل طاہرہ قاضی سمیت 150 کے قریب طالب علموں اور اساتذہ نے جام شہادت نوش کیا۔

تفصیلات کے مطابق احمد نواز نے یو نین مقابلہ میں517ووٹوں سے میدان مار لیا جبکہ ان کی حریف ریچل اوجو نے187ووٹ جبکہ انجلی رامن تھن( Anjali Ramanathan)نے422ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

۔واضح رہے کہ احمد نوازآکسفورڑ یونیورسٹی میں یو نین کے موجودہ خزانچی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال سے فلسفہ اور تھیالوجی کے دوسرے سال کے طالب علم ہیں۔احمدنواز پاکستان کے بے مثال حوصلے، قوت ارادی اور بہادر بیٹے کی علامت ہے۔

پاکستان کے سابق سفیر منظور الحق نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس کے ہولناک واقعے میں اپنے چھوٹے بھائی حارث نواز کے بہیمانہ قتل کے باوجود آکسفورڈ یونیورسٹی کے یونین الیکشن میں ان کی کامیابی نے ظاہر کیا کہ مضبوط عزم، اپنی صلاحیتوں اور قوت ارادی پر یقین کے ساتھ ہر مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمراس کے والد محمد نواز کی اپیل پر شدید زخمی احمد کو اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے 12فروری 2015کو کوئین الزبتھ ہسپتال برمنگھم، لندن منتقل کیاگیا، اس وقت کی پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ان کے والد کو 30.6ملین روپے کی امدادی رقم بھی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور اور لندن کے ہسپتال میں کامیاب سرجریوں کے بعد احمد نے تاریخی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں اس نے فلسفہ اور تھیالوجی میں تعلیم حاصل کی اور کامیابی سے اپنی شناخت بنائی۔ برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے سفیر منظور نے کا کہنا ہے کہ احمد نے پاکستان کیلئے بڑا نام کمایا ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پورے پاکستان کے نوجوانوں کیلئے ہمت، قوت ارادی اور عزم کی ایک عظیم مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیمی اداروں میں اپنے طلبہ کے کردار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکیں۔رکن صوبائی اسمبلی نگہت یاسمین اورکزئی نے کہا کہ احمد نواز کا آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر منتخب ہونا پاکستان بالخصوص پشاور کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، ان کے حوصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ زندگی میں سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے اگر کسی کی قوت ارادی، حوصلہ افزائی، اپنی صلاحیتوں پر یقین اور اہداف پر قائم رہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی طرح جو کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کے صدر بھی رہ چکے ہیں، احمد نواز بھی اپنی نئی ذمہ داری کو اپنی بہترین صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ انداز میں پورا کریں گے۔پی ایم ایل(ن) کے ترجمان اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اختر ولی نے کہا کہ نواز شریف کی تاریخی جیت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی متاثر کیا ہے جنہوں نے ان کی بے مثال ہمت اور بھرپور قوت ارادی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ احمد کی کامیابی نے ظاہر کیا کہ پاکستانی ایک مضبوط قوم ہیں اور ہر مشکل صورتحال سے نکل سکتے ہیں۔