Live Updates

پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے کتنے اسکینڈلز کا دفاع کریں گے،شرجیل میمن

توشہ خانہ کے نئے اسکینڈل کے بعد میری گھڑی میری مرضی والی بات ختم ہو گئی،وزیراطلاعات سندھ

جمعرات 30 جون 2022 18:07

پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے کتنے اسکینڈلز کا دفاع کریں گے،شرجیل میمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے کتنے اسکینڈلز کا دفاع کریں گے۔ توشہ خانہ کے نئے اسکینڈل کے بعد میری گھڑی میری مرضی والی بات ختم ہو گئی۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے توشہ خانہ سے خریدے بغیر قیمتی گھڑیاں بیچ دیں۔

(جاری ہے)

کیا چوری کا سامان بیچنے اور مالک کو 20 فیصد رقم ادا کرنے والا چور نہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کون ہوتی ہے ، لوگوں کے سوال کے حق سے انکار کرنے والی یہ پوچھنا لوگوں کا حق ہے کہ گھڑیاں آپ کی تھی ہی نہیں ، تو فروخت کیوں کیں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس سے پہلے بھی سوال تھا کہ قیمتی گھڑی تحفہ دینے والے کے پاس کیسے پہنچی عمران خان کی حرکتوں سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے سوا پوری قوم شرمندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان کے اسکینڈلز کا دفاع کرتے رہے تو زندگی بھر کچھ اور نہیں کر سکیں گے۔عمران خان کی فسطائی اور اسپانسرڈ سیاست کا دور ختم ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے کوئی دوسرا معقول کام کرنا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات