لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

جمعرات 30 جون 2022 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم جمعرات کے روز اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے،انکے اعزاز میں عدالت عالیہ کے ججز الاونج میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شاہد جمیل سمیت دیگر ججز شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ملک شہزاد احمد خان نے دیگر فاضل ججز کے ہمراہ جسٹس سردار احمد نعیم کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار عرفان احمد سعید، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری مسعود ارشد، ڈی جی کیس مینجمنٹ شازب سعید اور سیشن جج ہیومن ریسورس ڈسٹرکٹ جوڈیشری عبدالرشید عابد بھی موجود تھے۔ جسٹس سردار احمد نعیم رخصت ہوتے وقت لاہور ہائیکورٹ کے افسران اور ملازمین کو فردا فردا ملے۔