لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے

جمعرات 30 جون 2022 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ملک شہزاد احمد خان نے جسٹس سردار احمد نعیم کو گلدستہ دے کر رخصت کیا۔

(جاری ہے)

رسمی الوداعی تقریب میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس سردار احمد نعیم کی الوداعی تقریب میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شاہد جمیل ،رجسٹرار عرفان احمد سعید ،ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری، ڈی جی کیس مینجمنٹ اور سیشن جج ہیومن ریسورس بھی موجود تھے۔جسٹس سردار احمد نعیم لاہور ہائیکورٹ افسران اور ملازمین کو فردا فردا ملے۔

متعلقہ عنوان :