احمدپورشرقیہ،پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار

جمعرات 30 جون 2022 18:15

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

تھانہ صدر حاصلپورعنائتی پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سہیل اور اختر کو گرفتارکرکے قبضہ سے1460گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہڈڈیرارپولیس نے شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان نذیر کو گرفتار کر کے قبضہ سے 25 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ سٹی حاصلپور، سول لائنز، صدر یزمان اور بغدادالجدید پولیس نے اسلحہ غیر قانونی رکھنے والے ملزمان اعجاز، غلام مصطفی ، احمد شیراز، شہباز، بلال اور رجب علی کو گرفتارکرکے قبضہ سے 06عدد پسٹل 30 بور برآمدکرلیے۔

جبکہ تھانہ کوتوالی پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد کو گرفتار کرکے پتنگیں و کیمیکل ڈور برآمد کر لی۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریں تاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔