لاہور ، سزائے موت کی2ملزمان بری

جمعرات 30 جون 2022 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کی2ملزمان کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان الطاف علی اور شیر علی کے خلاف تھانہ سرگودھا پولیس نے قتل کے مقدمے کا اندراج کیا ہے جس پر انہیں ٹرائل کورٹ نے 2017 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ملزمان کی نظر ثانی کی اپیلوں کو منظور کر تے ہوئے گواہوں کے بیانات میں تضاد ہونے کی بنیاد پر ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں صائقہ جاوید ایڈووکیٹ نے ملزمان کی جانب سے دلائل پیش کئے۔ واضح رہے کہ ملزمان پرایک رشتہ دارکوفائرنگ سے قتل اور تین کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔