اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، 7792.468کلو گرام منشیات برآمد

جمعرات 30 جون 2022 19:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) انسداد منشیات فورس نے ملک بھر میں منشیات کی سمگلنگ اور خریدوفروخت کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے خواتین، غیر ملکی باشندوں سمیت 68 ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 357.996ملین امریکی ڈالربنتی ہے۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے79ملک گیر کاروائیوں کے دوران7792.468کلو گرام منشیات، 1260 لیٹرایسٹک اینہائیڈ رائڈ،1000 کلوگرام سلفر پاؤڈر اور22.820کلو گرام ایکسی میکس گولیاں برآمد کرلیں جس کی بین الاقوامی مالیت 357.996ملین امریکی ڈالر بنتی ہے، جب کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث3عورتوں اور 2 غیر ملکی باشندوں سمیت68 ملزمان کو حراست میں لیکر32گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ منشیات میں 230.501کلوگرام ہیروئن، 7040.417کلوگرام چرس،262 کلوگرام افیون،2.150کلو گرام ایمفیٹامائن، 13.936کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس)،210کلو گرام مارفین،27.800کلو گرام کیٹامائن، 0.048کلوگرام ویڈ، 0.616کلو گرام ایکسٹیسی گولیاں،5 کلو گرام زینیکس گولیاں، 1260 لیٹرز ایسٹک اینہائیڈ رائیڈ اور 22.820کلو گرام ایکسی میکس گولیاں شامل ہے۔اے این ایف بلوچستان نے15کاروائیوں کے دوران 1950.34کلو گرام منشیات،1260 لیٹرایسٹک اینہائیڈرائڈاور 1000کلوگرام سلفر پاؤڈر برآمدکرلیا۔

جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث1 غیر ملکی باشندے سمیت 11 ملزمان گرفتار کر کے 9گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 213کلو گرام ہیروئن، 1396کلو گرام چرس، 100کلو گرام افیون، 3.540 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)،210 کلو گرام مارفین اور 27.800کلو گرام کیٹامائن شامل ہے۔اے این ایف پنجاب نے 13کاروائیوں کے دوران22.799کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔

جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث11ملزمان کو گرفتارکرکے4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 5.499کلوگرام ہیروئن،15.95کلو گرام چرس اور 1.350کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)شامل ہے۔ اے این ایف خیبرپختونخوانے18کاروائیوں کے دوران418.869کلو گرام منشیات برآمدکرلیں۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک غیر ملکی باشندے سمیت 16ملزمان کو گرفتار کر کے 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی۔

برآمد شدہ منشیات میں 2کلوگرام ہیروئن، 304.583کلو گرام چرس، 100.800 کلو گرام افیون، 6.056 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)،714 عدد ایکسٹیسی گولیاں (0.430کلو گرام)اور 28100 زینیکس گولیاں) 5کلو گرام(شا مل ہیں۔اے این ایف سندھ نے9کاروائیوں کے دوران5118.19کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 5ملزمان کو گرفتارکر کے 4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔

برآمد شدہ منشیات میں 2.450کلو گرام ہیروئن،5114.200کلوگرام چرس اور 1.540کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)شامل ہے۔اے این ایف راولپنڈی و شمالی علاقہ جات نے 24کاروائیوں کے دوران282.27کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 3عورتوں سمیت5 2 ملزمان گرفتار اور12گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 7.552کلو گرام ہیروئن،209.684کلوگرام چرس، 61.200کلو گرام افیون،2.150کلوگرام ایمفیٹامائن، 1.450 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس)، 0.048کلو گرام ویڈاور 230 ایکسٹیسی گولیاں (0.186کلو گرام ( شامل ہے۔تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔