صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ضمنی انتخابات کیلئے ووٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی تحقیقات کا نوٹس لے لیا

جمعرات 30 جون 2022 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں الیکشن مہم کے دوران ووٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں الیکشن مہم کے دوران ووٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے ایک امیدوار کی وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عدنان اقبال نے مذکورہ حلقے کے امیدوار کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا ہے کہ اس واقعہ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد مکمل چھان بین کرینگے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے کی ویڈیو کی تصدیق اور مکمل انکوائری کی جائے گی۔