ہائی کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کی فتح ہوئی ،حمزہ شہباز شریف پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کرینگے ،شیخ آفتاب احمد

جمعرات 30 جون 2022 20:13

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کی فتح ہوئی حمزہ شہباز شریف پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کرینگے چند ماہ کے دوران حمزہ شہباز شریف نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جبکہ دیگر شعبوں پربھی خصوصی توجہ دی گئی لیگی قیادت ملکی مسائل حل کرنے کیلئے سیاست کو چھوڑ کر ملک بچانے کی سیاست کر رہی ہیں ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا لیگی قیادت نے دن رات ایک کر کے ملک کو بحرانوں سے نکالا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر لیگی راہنما ڈاکٹر اشرف بٹ ،شیخ اجمل محمود،حاجی احسان خان ،طلال اشرف بٹ ،حاجی ابرار ،شیخ حامد قدوس ،میاں راشدمشتا ق کے علاوہ دیگر لیگی کارکن بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے گذشتہ روز ہونیوالے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوئی حمزہ شہباز شریف آج دوبارہ وزیر اعلیٰ بن کر پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقی یافتہ بنایا تھا جبکہ سابقہ حکومت نے جہاں ملک کو ستیا ناس کیا وہاں ہی پنجاب کا بھی ستیاناس کیا جس کی وجہ سے پنجاب کی ترقی رکی بلکہ ہسپتالوں کی حالت بھی انتہائی خراب ہوئی۔ حمزہ شہباز شریف نے ان دو ماہ کے دوران صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ایک بار پھر پنجاب کے ہسپتالوں میں عوام کو ہر قسم کی ادویات کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔