Live Updates

سپریم کورٹ گئے تو (کل) شام سے پہلے ریلیف ملنا یقینی ہے، بیرسٹر علی ظفر

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند مگر کئی قانونی سقم ہیں، کئی ارکان ملک سے باہر ہیں، ان کی غیر موجودگی میں الیکشن کی کیا حیثیت ہے اس پر غور کر رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 جون 2022 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنماء بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مشاورت جاری ہے، اگر سپریم کورٹ گئے تو (آج) شام چار بجے سے پہلے ریلیف ہر صورت ملے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اس میں کئی قانونی سقم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے کئی ارکان اسمبلی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں، کچھ اراکینِ پنجاب اسمبلی ملک سے باہر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی غیر موجودگی میں الیکشن کی کیا حیثیت ہے، اس پر غور کر رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات