منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس کی کاروائی،18ملزمان گرفتار،منشیات و اسلحہ برآمد

جمعرات 30 جون 2022 20:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ، 18ملزمان کوگرفتارکرکے شراب ا ور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربلال ظفر شیخ کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے عثمان نامی شخص سے شراب20لٹر،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے فرحان سے رائفل44بور،سرفراز سے بندوق 12بور،نوید سے پسٹل9ایم ایم،عدنان سے پسٹل9ایم ایم،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے الیاس سے رائفل،رفاقت سے کلاشنکوف،اکرم سے رائفل44بور،سلیم سے بندوق12بور،سرفرارسے رائفل8ایم ایم،تھانہ سلانوالی پولیس نے آفتاب سے بندوق12بور،تھانہ بھیرہ پولیس نے زاہد سے بندوق12بور،تھانہ ساہیوال پولیس نے غلام مجتبی سے پسٹل 30بور،عرفان سے پسٹل 30بور،ثمر سے پسٹل 30بور،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ذوالقرنین سے پسٹل 30بور اور تھانہ جھاوریاں پولیس نے وقاص سے پسٹل 30بوربرآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ بھیرہ پولیس نے نواحی علاقہ خان محمد والا میں منشیات فروش پرویز اختر کورنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم سے1کلو240گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔