سندھ کی جیلوں میں موبائل فونز سمیت دیگر ممنوع اشیاء استعمال ہونے کا انکشاف

سکھر سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن،جیل میں جیمرز کے باوجود قیدیوں سے موبائل فونز و دیگر ممنوع سامان برآمد ، 28 قیدی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا

جمعرات 30 جون 2022 20:59

سندھ کی جیلوں میں موبائل فونز سمیت دیگر ممنوع اشیاء استعمال ہونے کا ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) سکھر سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن،جیل میں جیمرز کے باوجود قیدیوں سے موبائل فونز و دیگر ممنوع سامان برآمد ، 28 قیدی مختلف جیلوں میں منتقل،تفصیلات کے مطابق سندھ کی جیلوں میں موبائل فونز سمیت دیگر ممنوع اشیاء استعمال کے انکشاف پر لاڑکانہ سینٹرل جیل کے بعد سکھر سینٹرل جیل میں بھی جیل پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا سرچنگ آپریشن کے دوران کالے چکر، سفید چکر سمیت مختلف بئریکس میں مسلسل چار گھنٹوں تک آپریشن جاری رہا اورجیل پولیس سمیت ایف سی عملے نے جیل میں قید قیدیوں سے چالیس سے موبائل فونز، چھریاں، چاقو، قینچیاں و دیگر غیر ممنوع چیزیں برآمد کی گئی جیل انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے بعد 28 سے زائد قیدیوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے اور ضبط شدہ سامان تحویل میں لیکر ملوث قیدیوں کی رپورٹ بالا افسران کو روانہ کی جائیگی۔